بدنام زمانہ ڈاکو فیضی پولیس مقابلہ میں ہلاک، 3ڈاکو فرار
بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر/نمائندہ پاکستان )تھانہ مروٹ کے علاقہ میں سڑک پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے والے ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،بین الاضلاعی پولیس سمیت (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
بہاولنگر پولیس کو مطلوب بدنام زمانہ فیاض احمد سیسی عرف فیضی مبینہ مقابلہ میں ہلاک ،تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ تخت علاقہ کا رہائشی فیاض احمد سیسی عرف فیضی سمیت تین نامعلوم ڈاکو تھانہ فورٹ عباس کی حدود میں سڑک پر ناکہ لگا کر اسلحہ کے زور رات ایک بجے کے قریب راہ گیروں کے ساتھ لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اس دوران گشت کرنے والی پولیس کو معلوم ہوا کہ ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں پولیس جب موقع پر پہنچی تو ڈاکووہاں سے بھاگنے لگے تو پولیس نے ان کا تعاقب کرنا شروع کردیا ۔اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنا شروع کردی ۔بعدازاں ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ تین نامعلوم داکو موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے ڈاکو کی نعش کو اپنے قبضہ میں لیا تو انکشاف ہوا کہ ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا بدنام زمانہ فیاض احمد سیسی عرف فیضی ہے جو کہ وہاڑی ،بہاولپور سمیت بہاولنگر پولیس کو مطلوب تھا۔
جوابی فائرنگ