وزیراعلیٰ پنجاب نے جہانیاں کی سیوریج سکیم کیلئے 20کروڑ روپے منظور کئے ہیں، کرم داد واہلہ
جہانیاں ( نا مہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ سیوریج سسٹم کی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ناکامی جہانیاں کا درینہ مسلہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے میری ذاتی گزارش پر 20کروڑ روپے کے فنڈ مختص کے ہیں جہانیاں شہر کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر بحال ہو جائے گا حلقہ 219کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب ہمیشہ سے خصوصی دلچسپی لیتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں سید علی رضا شاہ بھی موجود تھے۔
کرم داد واہلہ