ٹریفک حادثات میں کمسن بچیوں سمیت4افراد لقمہ اجل بن گئے

ٹریفک حادثات میں کمسن بچیوں سمیت4افراد لقمہ اجل بن گئے

خانیوال،بٹہ کوٹ،رحیمیار خان(نمائندہ پاکستان ، بیورو نیوز)ٹریفک حادثات میں کمسن بچیوں سمیت4افراد لقمہ اجل بن گئے تفصیل (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کے مطابق گزشتہ شام محلہ پیر کبیر کے رہائشی حا جی محمد افضل گوندل کی چار سالہ معصوم بیٹی ملائیکہ افضل کوڑے والی چو نگی کے نزدیک سڑک کراس کر نے کے دوران ٹرالر نمبر 087/TLMکی زد میں آگئی ٹرالر کی ٹکر سے ملائیکہ افضل موقع پر ہی اللہ کو پیاری ہو گئی۔گزشتہ روز خان پور کارہائشی عبدالحفیظ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر واپس گھر جارہاتھا کہ اڈا 86/P کے نزدیک سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار اچانک ٹائر پھٹ جانے کے باعث ہائی ایس ویگن سے ٹکرانے کے بعد موٹرسائیکل سوار میاں بیوی پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں عبدالحفیظ اور اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شوہر عبدالحفیظ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا جبکہ اہلیہ پر مسلسل بیہوشی طاری ہے اسی طرح بخشہ پور کے رہائشی 5سالہ سونیا سڑک کراس کررہی تھی کہ تیز رفتار ویگن نے کچل ڈالا ۔جبکہ ترنڈہ سوائے خان کارہائشی 23سالہ اللہ نواز جوموٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہوگیا تھا کو بھی طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں23سالہ اللہ نواز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر