چکوال،موسم برسات میں ڈیموں،تالابوں میں نہانے پر پابندی عائد

چکوال،موسم برسات میں ڈیموں،تالابوں میں نہانے پر پابندی عائد

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے ضلع چکوال کی حدود میں موسم برستات کے دوران ڈیموں اور تالابوں پر نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم برسات میں ڈیموں اور تالابوں میں پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہے جس کے پیش نظر دفعہ144کے تحت ڈیموں اور تالابوں کے ارد گرد سو میٹر تک کسی بھی فرد یا افراد کے جمع ہونے، تیرنے اور نہانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے یہ حکم برسات کے اختتام تک نافذ العمل رہے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر