چکوال،کلرکہار،تیز دھارآلے سے حملہ کرکے ایک شخص کوزخمی کردیاگیا

چکوال،کلرکہار،تیز دھارآلے سے حملہ کرکے ایک شخص کوزخمی کردیاگیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ بھرپور تھانہ کلر کہار میں تیز دھار آلے سے حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔ اختر حسین ولد صابر حسین سکنہ بھرپور نے درخواست دی کہ وہ اپنی زمین میں بذریعہ ٹریکٹر ہل چلا رہا تھا کہ اظہر عباس ولد محمد عباس سکنہ بھرپور آگیا جس نے ہل چلانے سے مجھے منع کیا۔ جس نے وار کسی کیا اس سے اس کا نچلا ہونٹ کٹ گیا۔ اے ایس آئی محمد شفیق نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر