داودزئی سب ڈویژن کی بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف کاروائی

داودزئی سب ڈویژن کی بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف کاروائی

پشاور(پاکستان نیوز) چیف ایگزیکٹیوپسکو کی خصوصی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور بقایاجات کی وصولی کے لئے پسکو نے صوبہ بھر میں مہم شروع کی ہوئی ہے .اس سلسلے میں ایکسین پشاورکینٹ رورل ڈویژن کاشف فرحان کی ہدایت پر ایس ڈی داودزئی سب ڈویژن خالد خان کی زیرنگرانی ٹیموں نے بابوگڑھی ورسک روڈ249مقصودآباد249خزانہ روڈ کے علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران 26 کنڈے ہٹائے گئے جبکہ 5 افراد کو ڈائریکٹ کنکشن پر موقع پر پکڑلیا گیا . ان کے خلاف پسکوپولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرواکرگرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کو90000/- روپے جرمانہ بھی کیا گیا.اسی طرح بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں 4,60000/- روپوں کی عدم ادائیگی پر 21 میٹروں کو اتارلیا گیا ہے. نادہندہ صارفین بجلی پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ بقایاجات فوری طورپر ادا کردیں اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف مزید قانونی کاروائی کی جائے گی. بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی .بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ڈائریکٹ کنڈوں اور بجلی کا ناجائز استعمال فوری طورپر روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.بجلی کے غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے والے افراد کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ غیرقانونی کنکشنزکو باقاعدہ بنائیں اور باقاعدہ بجلی میٹرز لگاکر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کریں. خلاف ورزی کرنے پر نہ صرف ان کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے گی.بلکہ ان غیرقانونی کنکشنوں کے حامل افراد سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز بھی اتارلئے جائیں گے.اور ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر