ناظم آباد سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلرگرفتار

ناظم آباد سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلرگرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم پر قتل سمیت جلاؤ گھیراؤ کے الزامات ہیں ۔پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر عبدالقادر کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ،ملزم 14افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے ۔پولیس نے گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضہ سے کلاشنکوف برآمد کر تے ہوئے اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں اس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر