معروف قوال امجد صابری کے بیہمانہ قتل پر چیئرمین ،ایم ڈی پی ٹی وی کا اظہار افسوس
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطا الحق قاسمی اور منیجنگ ڈائریکٹر سید عمران گردیزی نے نامور قوال امجد صابری کے بیہمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا امجد صابری کا قتل ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔امجد صابری فن گائیکی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے تھے۔ان کی فنی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔