بٹ خیلہ،دوہرے قتل میں مطلوب ملزم گرفتار
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویز نے ضلع راولپنڈی پولیس کو دوہرے قتل کیس میں مطلوب ملزم کوڈارمائی اندازمیں گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ لیویز کے کمانڈنٹ خائستہ رحمان خان کے خصوصی ہدایت پرتھانہ بٹ خیلہ کے پوسٹ کمانڈرصوبیدارامیرزمان خان نے دیگرلیوی نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر ضلعی راولپنڈی پولیس کودوہرے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم شیرافضل ولدگل ضمیرساکن نوشہرہ محلہ ڈاگئی خیل کو گرفتارکرکے مالاکنڈحوالات میں بندکردیا۔