ماروی سرمد کیس: سینیٹر حافظ حمداللہ کی عبوری ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع

ماروی سرمد کیس: سینیٹر حافظ حمداللہ کی عبوری ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع
ماروی سرمد کیس: سینیٹر حافظ حمداللہ کی عبوری ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے سینیٹر حافظ حمداللہ کی ماروی سرمد کیس میں ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے جمعرات کو عبوری ضمانت ختم ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج راجاآصف محمود کی عدالت سے رجوع کیا اور ضمانت میں توسیع کی درخواست جمع کرائی ۔ عدالت نے سینیٹر حافظ حمداللہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے ۔

مشرف ماروی میمن پر’ لٹو ‘ تھا اور انہیں سیکرٹ فنڈسے بھی پیسے دیتا تھا: شیخ رشید کا دعویٰ

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ خودکوقانون کے سامنے پیش کیاہے اور عدالت جب بھی بلائے گی پیش ہو تا رہوں گا۔ فریق مخالف کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حافظ حمداللہ نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا معلوم نہیں کہ طلبی کے باوجود ماروی سرمدکیوں پیش نہیں ہوئیں۔

ماروی سرمد اور حافظ حمداللہ میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شدید لڑائی ، فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر خوب تبرا بھیجا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر حافظ حمداللہ اور سماجی کارکن ماروی سرمد میں خوب تو تو میں میں ہوئی تھی جس پر ماروی سرمد نے حافظ حمداللہ کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ٹی وی پروگرام میں حافظ حمداللہ نے انہیں گالیاں دیں، ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی جبکہ جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہے ۔ ماروی سرمد کی درخواست پر مقدمہ درج ہونے کے بعد سینیٹر حافظ حمد اللہ نے عبوری ضمانت کرالی تھی جس میں آج 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں