امجدصابری قتل،30بورکااسلحہ اس سے قبل کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا

امجدصابری قتل،30بورکااسلحہ اس سے قبل کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا
امجدصابری قتل،30بورکااسلحہ اس سے قبل کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا

  


کراچی(ویب ڈیسک)لیاقت آباد میں امجد صابری کے قتل میں استعمال ہونے والا 30 بور کا اسلحہ اس سے قبل کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا۔جائے وقوعہ سے ملنے والے 30 بور پستول(ٹی ٹی ) کے خول کے فارنزک معائنے سے پتہ چلا ہے کہ معروف قوال کو جس اسلحہ سے نشانہ بنایا گیا وہ اس سے قبل شہر میں ہونے والی وارداتوں میں استعمال شدہ اسلحہ سے مماثلت نہیں رکھتا ‘ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے لئے 9 ایم ایم پستول دہشت گردوں کا پسندیدہ ترین ہتھیار رہا ہے تاہم طویل عرصے کے بعد شہر میں دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے 30 بور پستول کا استعمال کیا ہے جس سے تفتیشی حکام کے ذہنوں میں بھی کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

مزید : کراچی