ممنون حسین کی چینی صدر سے ملاقات، پاکستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت کیلئےحمایت پرشکریہ اداکیا

ممنون حسین کی چینی صدر سے ملاقات، پاکستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں ...
ممنون حسین کی چینی صدر سے ملاقات، پاکستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت کیلئےحمایت پرشکریہ اداکیا

  


تاشقند(مانیٹرنگ ڈیسک )صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ نیو کلیئر سپلائر ز گروپ میں امتیاز نہیں برتا جانا چاہئے۔صدر نے پاکستان میں ڈرون حملوں پرچین کی مذمت اور نیو کلیئر سپلائرگروپ میں پاکستان کی رکنیت کی حمایت پرچین سے اظہار تشکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق تاشقند میں موجود پاکستانی صدر ممنون حسین نے چینی صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے نیو کلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی رکنیت کی حمایت پر چینی صدر کا شکریہ ادا کیا،ممنون حسین نے کہا صرف بھارت کورکنیت دینے سے طاقت کاتوازن بگڑ جائےگا۔صدر نے ڈرون حملو ں پر چین کی مذمت پر بھی تشکر کا اظہار کیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

صدر ممنون کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،راہداری کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔چین کے دشمنوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے،پاکستان کی سا لمیت اورخودمختاری کیلئے چین کے موقف کی ستائش کی۔انہوں نے کہا پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری موجود ہے،پاکستان ایک چین پالیسی کی حمایت کرتاہے،پاکستان اورچین کی دوستی آزمائش پرپوری اتری ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں