امجد صابری نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معروف قوال امجد صابری نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں جبکہ امجد صابری کے بڑے بھائی ثروت صابری لندن سے کراچی پہنچ گئے۔ امجد صابری کی بہن صائمہ بھی نماز جناہ سے قبل جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچ جائیں گی جبکہ امجد صابری کی تدفین پاپوش نگر قبرستان میں کی جائے گی۔ امجد صابری کو ان کے والد غلام فرید صابری کے پہلو میں سپردخاک کیا جائے گا۔ امجد صابری کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر لیاقت آباد میں ادا کی جائے گی۔