رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزم گرفتار

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزم گرفتار
رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزم گرفتار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 13 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائیاں زمان ٹاﺅن، شاہ فیصل اور ملیر میں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے 5 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ کالعدم جماعت کے 8 بھتہ خوروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید : کراچی