کراچی کے واقعات میں افغان دہشت گرد ملوث ہوسکتے ہیں : رانا ثنا اللہ

کراچی کے واقعات میں افغان دہشت گرد ملوث ہوسکتے ہیں : رانا ثنا اللہ
کراچی کے واقعات میں افغان دہشت گرد ملوث ہوسکتے ہیں : رانا ثنا اللہ

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ خان نے قوال امجد صابری کے قتل اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سید سجاد علی شاہ کے بیٹے کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے واقعات میں افغان دہشت گرد ملوث ہوسکتے ہیں جن شخصیات کوٹارگٹ کیاجاسکتاہے ان کی سکیورٹی بہتربنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم کوخوفزدہ کرنے اورملکی ترقی روکنے کیلئے سرگرم عمل ہیں اور یہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ انہیں ابھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔سرحدکے دوسری طرف دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سوچ کو مضبوط کرنا ہوگا۔

مزید : لاہور