دہشت گرد کم رہ گئے اس لئے نامور شخصیات کو نشانہ بنا رہے ہیں ، امجد صابری کے قاتلوں کو سزا ضرور ملے گی: پرویز رشید

دہشت گرد کم رہ گئے اس لئے نامور شخصیات کو نشانہ بنا رہے ہیں ، امجد صابری کے ...
دہشت گرد کم رہ گئے اس لئے نامور شخصیات کو نشانہ بنا رہے ہیں ، امجد صابری کے قاتلوں کو سزا ضرور ملے گی: پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گرد اب گنتی میں بہت کم رہ گئے ہیں اور نامور شخصیات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔حملہ آوروں نے اللہ سے محبت کرنے والے کو نشانہ بنایا ہے۔ امجد صابری کے قاتلوں کو سزا ضرور ملے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کراچی میں حالات پہلے سے بہتر ہیں اور شدت پسند اب گنتی میں کم رہ گئے ہیں اس لئے نامور شخصیات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری دنیا بھر میں امن و پیار کے سفیر تھے جنہوں نے اللہ اور اس کی مخلوق سے محبت کا درس دیا ۔ حملہ آوروں نے اللہ سے محبت کرنے والے کو نشانہ بنایا ہے، امجد صابری پر حملہ کرنے والوں کو ضرور سزا ملے گی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

پرویز رشید ٹی او آرز اور پانامہ لیکس کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی شکست سے خوفزدہ ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ان کی اپیل پر کوئی شہر یا گلی بند نہیں ہو گی۔ کیا کوئی محب وطن پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچا سکتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران لوگوں کو غلط مشورے دئیے، عمران خان کے دھرنے کے دوران کون سا شہر بند ہوا ؟ پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم کا نام کسی آف شور کمپنی میں نہیں ہے لیکن نواز شریف کے بیٹوں سے متعلق سوالات ٹی او آر میں شامل کئے ہیں جبکہ عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات بھی ٹی او آرز میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے فلیٹ سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں