تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کی باقاعدہ رکنیت مل جائے گی، این ایس جی کی ممبرشپ کی کوشش جاری ہے: ترجمان دفتر خارجہ

تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کی باقاعدہ رکنیت مل جائے گی، این ایس جی کی ...
تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کی باقاعدہ رکنیت مل جائے گی، این ایس جی کی ممبرشپ کی کوشش جاری ہے: ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ تاشقند میں پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی باقاعدہ رکنیت مل جائے گی جبکہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ پاکستان اس کا رکن بننے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے گروپ کے رکن ممالک کو پاکستان اور بھارت کو یکساں نظر سے دیکھنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحدی آمدورفت دہشتگردوں کیلئے مدد گار ثابت ہورہی ہے جو بارڈر مینجمنٹ سے روکی جاسکتی ہے لیکن اس سے متعلق میکانزم بنانا پڑے گا ۔کوشش ہے کہ طورخم بارڈر پر کوئی کشیدگی نہ ہو ۔ افغان وفد کی آمد کا مقصد کشیدگی کا خاتمہ اور بارڈر مینجمنٹ میکانزم کیلئے عملی اقدامات کیلئے بات چیت کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کسی ایک مسئلے کے ساتھ مشروط نہیں ہوسکتے رچرڈ اولسن سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں بھارتی اثرورسوخ سے متعلق ہمارے تحفظات حقائق کے برعکس ہیں حالانکہ چک ہیگل خود پاکستان میں بھارتی مداخلت کا اعتراف کرچکے ہیں جبکہ امریکی جنرل نے بھی پاکستان میں بدامنی کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا اور اس نے اقبالی بیان میں سب کچھ تسلیم کیا ۔
نفیس زکریا نے بتایا کہ دمام سعودی عرب کی تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جس کی وجہ سے ملازمین سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ اس کمپنی میں مختلف ملکوں کے ملازمین ہیں اور اس میں 2 ہزار نہیں صرف 110 پاکستانی ملازمین ہیں۔ کمپنی نے مالی مشکلات حل ہونے کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -