وزیراعظم نواز شریف رواں ماہ کے آخر میں واپس آجائیں گے:اسحاق ڈار

وزیراعظم نواز شریف رواں ماہ کے آخر میں واپس آجائیں گے:اسحاق ڈار
وزیراعظم نواز شریف رواں ماہ کے آخر میں واپس آجائیں گے:اسحاق ڈار

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوراپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات ہوئی ہے جس سے سیاسی جمود کی کیفیت ختم ہوتی نظر آ رہی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈارنے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے جس میں وزیراعظم کی واپسی، الیکشن کمیشن کے ارکان کے حتمی ناموں او ر ٹی اوآرزجیسے معاملات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعظم کی طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا وزیراعظم نواز شریف رواں ماہ کے آخر میں وطن واپس آجائیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ٹی او آرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی وجہ سے مصروف تھے اس لئے معاملات رکے ہوئے تھے تاہم اب با قاعدہ سلسلہ شروع کیا جائے گا۔عید کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان کے حتمی ناموں کا فیصلہ کر لیا جائےگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے بتایا کہ ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ممبران کے انتخاب پر بات چیت ہوئی۔

مزید : قومی /اہم خبریں