میزائل تجربات ،امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی :شمالی کوریا

میزائل تجربات ،امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی :شمالی ...
میزائل تجربات ،امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی :شمالی کوریا

  

پیونگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی کوریا کے رہبر اعلیٰ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ نئے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پیسفک میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے قابل ہوگیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے بعد کم جونگ کا کہنا تھا کہ’ہمارے پاس مجموعی اور عملی طور پر بحرالکاہل میں امریکی تنصیبات پر حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔‘

امریکہ اور جنوبی کوریا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پہلا میزائل تجربہ ناکام ہوا جبکہ دوسرا میزائل چار سو کلومیٹر دور اور ایک ہزار کلو میٹر اونچا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے تجربات کو بین الاقوامی پابندیوں انتہائی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔‘

مزید : بین الاقوامی