افسوس حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہ ہوسکا:اعتزاز احسن

افسوس حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہ ہوسکا:اعتزاز احسن
افسوس حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہ ہوسکا:اعتزاز احسن

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر و پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر بہت کوشش کی کہ پارلیمانی کمیٹی میں ٹی اوآرز کا مسئلہ حل ہو جائے مگر افسوس حکومتی ہٹ دھرمی نے مسئلہ حل نہ ہونے دیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

کمیٹی میں ڈیڈلاک پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت وزیراعظم کی جوابدہی پر تیار نہیں ،اپوزیشن کے ساتھ مل کر بہت کوشش کی کہ پاناما لیکس پر بننے والی پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں ٹی اوآرزسے متعلق معاملات حل کر لئے جائیں لیکن حکومتی کمیٹی وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے احتساب کیلئے تیار نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں عید کے بعد احتجاج کرنا چاہ رہی ہیں ہمیں بھی اس بارے میں کچھ کرنا چاہئے۔

مزید : قومی /اہم خبریں