امجد صابری کے انتقال پر ایسا لگ رہا ہے جیسے ہمارے خاندان کا ہی کوئی چراغ گل ہوگیا ہو : گدی نشین اجمیر شریف

امجد صابری کے انتقال پر ایسا لگ رہا ہے جیسے ہمارے خاندان کا ہی کوئی چراغ گل ...
امجد صابری کے انتقال پر ایسا لگ رہا ہے جیسے ہمارے خاندان کا ہی کوئی چراغ گل ہوگیا ہو : گدی نشین اجمیر شریف

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گدی نشین اجمیر شریف سید سلمان چشتی نے امجد صابری کے بیہمانہ قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد صابری کے انتقال پر ایسا لگ رہا ہے جیسے ہمارے خاندان کا ہی کوئی چراغ گل ہوگیا ہو جس کی روشنی کی عادت ہوگئی تھی ۔

مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے سید سلمان چشتی کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا ہے۔ صابری خاندان نے ہمیشہ دین کی خدمت کی ہے انہوں نے اپنے کلام سے دین کا پیغام لوگوں تک پہنچایا۔ درگاہ اجمیر شریف پر امجد صابری کی شہادت پر سب افسردہ ہیں ان ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی ہے ۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید : کراچی