اہل سنت و الجماعت کے افراد کی ریکی کرنے والا کالعدم تنظیم کا کارکن ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

اہل سنت و الجماعت کے افراد کی ریکی کرنے والا کالعدم تنظیم کا کارکن ریمانڈ پر ...
اہل سنت و الجماعت کے افراد کی ریکی کرنے والا کالعدم تنظیم کا کارکن ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے اہل سنت و الجماعت کے افراد کی ریکی کرنے والے کالعدم تنظیم کے کارکن کو 7 روزہ ریمانڈ پر انسداد دہشت گردی فورس کے حوالے کر دیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے ملزم ممتازکومقامی عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزم پیسوں کے عوض اہل سنت و الجماعت کے افراد کی ریکی کرتا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق کالعدم جماعت کیساتھ ہے اور اس کے ساتھیوں میں علی، اسرار، شیراز، رجب اور پرویز شامل ہیں اور اس کی نشاندہی پر منگھوپیر سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

سی ٹی ڈی حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے جے آئی ٹی کرانی ہے اس لئے ریمانڈ دیاجائے۔ عدالت نے سی ٹی ڈی حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو7روزہ ریمانڈپرسی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید : کراچی