عیدالفطر کی چھٹیوں کی سمری ارسال ، ملازمین کی موجیں لگنے کا امکان

عیدالفطر کی چھٹیوں کی سمری ارسال ، ملازمین کی موجیں لگنے کا امکان
عیدالفطر کی چھٹیوں کی سمری ارسال ، ملازمین کی موجیں لگنے کا امکان

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عید الفطر کی چھٹیوں کی سمری وزارت داخلہ نے منظوری کیلئے وزیرداخلہ کو بھجوادی ، سمری میں چار چھٹیاں تجویز کی گئی ہیں جبکہ ملازمین کی طرف سے ہفتہ وار تعطیلات ساتھ ملا کر پورا ہفتہ ہی چھٹیاں کیے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں 5 جولائی(منگل) تا 8 جولائی (جمعہ )کی چار چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے ۔ سرکاری ملازمین کیلئے  عید سے قبل صرف پیر ورکنگ ڈے ہو گا،اس لیے کام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں  ۔اکثر وفاقی ملازمین جمعہ کو ہی عید کیلئے گھروں کو نکل جائیں گے اور سرکاری چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ہفتہ، اتوار اور پیر کی چھٹیاں کریں گے جبکہ عید کے بعدبھی ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات منا کر پیر کو ڈیوٹی پر آنے امکان ہے اور یوں میٹھی عید پر بیشتر وفاقی ملازمین کی موج لگنے کا امکان ہے ۔

مزید : اسلام آباد