افغان پناہ گزینوں کو پاکستان میں مزید نہیں رکھ سکتے: سرتاج عزیز

افغان پناہ گزینوں کو پاکستان میں مزید نہیں رکھ سکتے: سرتاج عزیز
افغان پناہ گزینوں کو پاکستان میں مزید نہیں رکھ سکتے: سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان 30 سال سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے لیکن سماجی اور اقتصادی اور سکیورٹی چیلنجز کی وجہ سےا فغان مہاجرین کی مزید میزبانی نہیں کرسکتے، ان کی و طن واپسی اولین ترجیح ہے۔ عالمی برادری مہاجرین کی واپسی کے لئے موثر کردار ادا کرے۔ سکیورٹی مسائل کے باعث بارڈرمینجمنٹ ناگزیر ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرینڈی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سرتاج عزیز نے کہا کہ سماجی، اقتصادی اور سکیورٹی چیلنجز کے باعث پاکستان افغان مہاجرین کی مزید میزبانی نہیں کرسکتا۔ افغانستان میں سیاسی تبدیلی اور سازگار ماحول کی وجہ سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی پاکستان کیا ولین ترجیح ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کے باعث مہاجرین کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مہاجرین واپس جاکر افغانستان کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی مسائل کے باعث بارڈر مینجمنٹ ناگزیر ہوچکی ہے۔ اس موقع پر اقوم متحدہ کے کمشنر نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی بہترین میزبانی کو قابل تحسین قرار دیا اور ان کی جلد وطن واپسی میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ پناہ گزینون کے بارے میں قوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان سے تمام افغان پناہ گزینوں کی جلد واپسی کا اعادہ کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے پر زور دیا کہ وہ افغان پناہ گزینوں کی جلد واپسی کیلئے عالمی برادری سیاسی اور مالی تعاون یقینی بنائے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے طویل قیام سے سرحدی انتظام اور سلامتی کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی نقل و حرکت روکنے کی غرض سے موثر سرحدی انتظام کیلئے مناسب اقدامات کررہا ہے۔ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے پاکستان کی طرف سے افغان پناہ گزینون کی تقریباً چالیس سال تک تاریخی میزبانی کو سراہا۔ انہوں نے پناہ گزینوں کے مسئلے کا حل نکالنے کیلئے مل کر کام کرنے کی بھرپور خواہش ظاہر کی۔

مزید :

اسلام آباد -