پشاور میں خواتین کے بازاروں میں مرد حضرات کے داخلے پر پابندی

پشاور میں خواتین کے بازاروں میں مرد حضرات کے داخلے پر پابندی
پشاور میں خواتین کے بازاروں میں مرد حضرات کے داخلے پر پابندی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور پولیس نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے جس کے تحت خواتین کے بازاروں میں مرد حضرات کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے دوران خواتین کے بازاروں میں مرد حضرات کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ رمضان المبارک کے آخری 5 دن میںصدر میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس کے مطابق حساس بازاروں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے علاوہ خواتین کے بازاروں میںلیڈی پولیس بھی تعینات کی جائے گی اور خواتین کیلئے مخصوص بازاروں میں گھسنے والے اوباش لڑکوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

مزید : پشاور