پیپلز پارٹی نے شریف خاندان کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کرلیا

پیپلز پارٹی نے شریف خاندان کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کرلیا
پیپلز پارٹی نے شریف خاندان کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )پیپلز پارٹی نے شریف خاندان کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کر لیا ۔سابق گورنر پنجا سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ،شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور مریم نواز کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نا اہل لوگوں کو دیکھنا چاہیے ۔لطیف کھوسہ نے کہا شریف برادران ،اسحاق ڈار اور حمزہ شہباز نے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے ،نواز شریف کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے ،لہذا الیکشن کمیشن انہیں نا اہل قرار دے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن صفدر کی نا اہل کے لیے بھی الیکشن کمیشن سے رجع کریں گے ۔

مزید : قومی