سندھ اسمبلی کے باہر جعلی پولیس موبائل کی نشاندہی، قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کھلبلی

سندھ اسمبلی کے باہر جعلی پولیس موبائل کی نشاندہی، قانون نافذ کرنے والے ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میںسندھ اسمبلی کے باہر جعلی پولیس موبائل کی نشاندہی ہونے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کھلبلی مچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر ایک پولیس موبائل کھڑی تھی ۔ اس موبائل پر میڈیا کے نمائندوں کو شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جب اس جعلی موبائل کی چیکنگ کی گئی تو اس میں پرائیویٹ گارڈ بیٹھے تھے جن کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی بدتر ہوتی ہوئی صورتحال میں ایک جعلی پولیس موبائل کا سندھ اسمبلی جیسے حساس علاقے میں کھڑا ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔

مزید : کراچی