آئیسکو کی واجبات ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی، آئی پولیس اسلام آباد سمیت سی ڈی اے کے متعدد دفاتر کی بجلی منقطع کردی گئی

آئیسکو کی واجبات ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی، آئی پولیس اسلام آباد سمیت ...
آئیسکو کی واجبات ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی، آئی پولیس اسلام آباد سمیت سی ڈی اے کے متعدد دفاتر کی بجلی منقطع کردی گئی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئیسکو نے واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے آئی پولیس اسلام آباد سمیت سی ڈی اے کے متعدد دفاتر کی بجلی منقطع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان آئیسکو کا کہناہے کہ واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے جن میں اسلام آبادسرکل میں چیف کمشنرکے دفاتر،آئی جی پولیس اسلام آبادسمیت سی ڈی اے کے متعدددفاتر،راولپنڈی سرکل میں لوکل گورنمنٹ کے زیرانتظام کئی دفاتر،راولپنڈی سرکل میں واٹرسپلائی سکیموں،پی ڈبلیوڈی کے بعض دفاتر،اٹک سرکل میں پنجاب سمال ڈیم اورپنجاب پولیس کے کئی دفاتر شامل ہیں ۔ترجما ن آئیسکوکا کہناتھا کہ اداروں کے ذمے آئیسکو کے کروڑوں روپے بجلی بلوں کی مد میں واجب الاداہیں۔چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر عبدالجبار کا کہناتھا کہ نادہندگان کیخلاف بلاتفریق کاروائی جاری رہے گی ۔

مزید : اسلام آباد