بجلی بلوں کے ذریعے پی ٹی وی فیس کیسے وصول کی جارہی ہے ؟ہائی کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی سے وضاحت طلب کرلی

بجلی بلوں کے ذریعے پی ٹی وی فیس کیسے وصول کی جارہی ہے ؟ہائی کورٹ نے ایم ڈی پی ...
بجلی بلوں کے ذریعے پی ٹی وی فیس کیسے وصول کی جارہی ہے ؟ہائی کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی سے وضاحت طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں کے ذریعے ہر صارف سے 50روپے پی ٹی وی فیس وصول کرنے پرپی ٹی وی کے سینئرافسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔ عدالت نے پی ٹی وی کے ایم ڈی کو بھی تفصیلی جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت بجلی کے بلوں کے ذریعے ہر صارف سے 50روپے پی ٹی وی فیس کے نام پر وصول کر رہی ہے، ہر سال اس مد میں 3 ارب روپے اکٹھا کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ پی ٹی وی کی فیس کے لئے حکومت کے پاس کوئی قانونی جواز بھی نہیں ہے، لاکھوں عوام پی ٹی وی کی نشریات نہیں دیکھتے لیکن اس کے باوجود وہ بجلی کے بل کے ذریعے پی ٹی وی فیس کے نام پر 50روپے ہر ماہ ادا کرنے پر مجبور ہیں، عدالت نے پی ٹی وی فیس کی وصولی پرآئندہ تاریخ سماعت پرپی ٹی وی کے سینئرافسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایم ڈی پی ٹی وی کو بھی تفصیلی جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

لاہور -