پاکستان اور قطر کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

پاکستان اور قطر کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
پاکستان اور قطر کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

  


دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک )دفاعی پیداوار کے شعبے میں پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے قطر کے ساتھ سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ کر لیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قطر پاکستان سے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار ہونیوالے سپر مشاق طیارے خریدے گا ۔ قطر اپنی ائیر فورس ٹریننگ اکیڈمی کے لیے یہ طیارے خرید رہا ہے ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب دوحہ میں ہوئی۔ ایروناٹیکل کمپلیکس کے ڈپٹی چیئرمین ائر وائس مارشل ارشد ملک اور قطر فضائیہ کی تقریب کی اکیڈمی کے کمانڈر جنرل سلیم حامد نے دستخط کئے۔ اس طیارے کی خریداری میں متعدد ملکوں نے دلچسپی ظاہر کی۔

مزید : قومی