انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کی پاکستانی سفیر کو افطار کی دعوت

انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کی پاکستانی سفیر کو افطار کی دعوت
انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کی پاکستانی سفیر کو افطار کی دعوت

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے بھارت میں تعینات پاکستانی سفیرعبدالباسط کو اگلے ہفتے افطار کیلئے مدعو کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آر ایس ایس سے وابستہ ایک ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفیر کیلئے 2 جولائی کو مسلم راشٹریہ منچ (مسلم نیشنل فورم) کی جانب سے نئی دہلی میں افطار کا انتظام کیا جائے گا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کا مقصد تنظیم پر مسلمان مخالف ہونے کے تاثر کو زائل کرنا ہے۔واضح رہے کہ آر ایس ایس سے وابستہ افراد پر ہندوستانی ایجنسیز کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس اور دیگر دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔آر ایس ایس رہنما اور مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار کے مطابق اس عمل کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ بھارت میں تمام کمیونٹیز کے لوگ امن و آشتی کے ساتھ رہتے ہیں اور بھارت مسلم دنیا کیلئے امن اور امید کی روشنی ہے۔

مزید : بین الاقوامی