مانیٹرنگ سسٹم سے نیب افسران کی کارکردگی بہتر بنانے اور مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی :قمر الزمان چوہدری

مانیٹرنگ سسٹم سے نیب افسران کی کارکردگی بہتر بنانے اور مقدمات کو بروقت ...
مانیٹرنگ سسٹم سے نیب افسران کی کارکردگی بہتر بنانے اور مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی :قمر الزمان چوہدری

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر الزمان چوہدری نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ اینڈ ایولویشن سسٹم سے نیب افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی۔

نجی ٹی وی ’’نیو نیوز ‘‘کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر میں قومی احتساب بیوروکے نگرانی اور جائزہ نظام (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن) پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قمر الزمان چوہدری کا کہنا تھا کہ نگرانی اور جائزہ نظام سے کارکردگی اور حاصل کردہ نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے نتائج اور اثرات سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ اینڈ ایولویشن سسٹم ترقی کیلئے اہم انتظام ہے، اس سے نہ صرف فیصلہ سازی بلکہ ماضی، حال اور مستقبل کے اقدامات کو آپس میں منسلک کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کومزید ہم آہنگی پیدا کرنے اور نیب انتظامیہ میں مختلف سطحوں پر ادارہ جاتی تعاون اور جائزہ میں مزید بہتری کیلئے فیصلوں پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب نے نگرانی اور جائزے کا جامع نظام مرتب کیا ہے جس میں شکایات جمع کرانے، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری ، انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن مرحلہ اورعلاقائی دفاتر اور ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا ریکارڈ جمع کرنے سمیت مقدمے سے متعلق بریفنگ، فیصلے اور اس کے شرکاء کی فہرست اور وقت اور مقام کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو معیاری اور مقداری جائزے کے ذریعے سزا دینے کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔

مزید : اسلام آباد