کیا آپ سعودی عرب میں بالکل مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیے، بڑی خوشخبری آگئی

کیا آپ سعودی عرب میں بالکل مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ بہترین موقع ...
کیا آپ سعودی عرب میں بالکل مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیے، بڑی خوشخبری آگئی

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلباءو طالبات کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طائف یونیورسٹی نے 40مسلم ممالک سے 500طلباءو طالبات کو سکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی نے سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو بھی خوشخبری سنائی ہے اور اپنے ملک میں مقیم 200غیرملکی طلباءو طالبات کو وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلی بار کسی سعودی یونیورسٹی نے غیرملکی طلبہ کو سکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے جووظائف پانے کے بعد آئندہ تعلیمی سال سے طائف یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں گے۔

یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ کے ڈین وصال اللہ السوات کا کہنا تھا کہ ”یونیورسٹی 18ہزار طلبہ کے داخل فارم منظور کر لیے ہیں جن میں سے 14ہزار کل وقتی اور 3ہزار جزووقتی طالب علم ہوں گے۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میڈیکل فیکلٹی میں 40فیصد زائد داخلے کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی میں کچھ نئے شعبے بھی قائم کیے جا چکے ہیں جن میں فزیکل ایجوکیشن، نرسنگ، تاریخ، میڈیا سٹڈیز و دیگر شامل ہیں۔ یہ تمام شعبے اپنی الگ فیکلٹی کی حیثیت کے حامل ہوں گے جس کے لیے وزارت تعلیم سے منظوری کی درخواست کر دی گئی ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی میں داخلے 20جون سے شروع ہو رہے ہیں۔ امیدواروں کے انٹرویوز 14جولائی کو ہوں گے۔ طلبہ کو داخلہ منظور ہونے کی اطلاع ای میل یا ان کے دیئے گئے فون نمبر پر دی جائے گی۔

مزید : عرب دنیا