پیپلز پارٹی نے شریف برادران کی نا اہلی کا ریفرنس دائر کیا تو خود پچھتائے گی ، آرمی چیف نے وزیر اعظم کی سرجری سے پہلے اور بعد میں بات کی :اسحاق ڈار

پیپلز پارٹی نے شریف برادران کی نا اہلی کا ریفرنس دائر کیا تو خود پچھتائے گی ، ...
پیپلز پارٹی نے شریف برادران کی نا اہلی کا ریفرنس دائر کیا تو خود پچھتائے گی ، آرمی چیف نے وزیر اعظم کی سرجری سے پہلے اور بعد میں بات کی :اسحاق ڈار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پیپلزپارٹی کی جانب سے شریف برادران کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے فیصلے پر کہاہے کہ پیپلزپارٹی اپنے اس فیصلے پرخودپچھتائے گی اوراس کی لیڈرشپ خوداس فیصلے میں پھنس جائے گی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف  جب بھی ملیں پہلے  وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے پوچھتے ہیں،انہوں نے  سرجری سے پہلے اور بعد میں وزیر اعظم  کی صحت کے حوالے سے  بات  بھی کی تھی۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام”آج شہازیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار  کا کہنا تھا کہ  اگرپیپلزپارٹی نے وزیراعظم اوراس کے خاندان کوسپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن میں نااہلی کاریفرنس دائرکرنے کافیصلہ کرلیاہے تووہ اس فیصلے میں خوداپنی لیڈرشپ کوپھنسائیں

گے ،اس فیصلے سے 1990ءکی دہائی دہرائی جائے گی ، یہ ان کااپنامعاملہ ہے تاہم اس اقدام سے بے نظیربھٹوکی روح خوش نہیں ہوگی کیونکہ  2002 میں بے نظیر بھٹو سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد برف پگھلی اور  تعلقات بہتر ہوئے   ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بڑوں کو صرف اپنی پارٹی کے ایک آدمی کی نہیں ہماری بھی سننی چاہیے ،ٹی او آر کو  لیڈ کرنے والی شخصیت اپنی پارٹی کو گمراہ کر رہے ہیں ،اگر پیپلز پارٹی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو قابل افسوس ہے ۔سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں کسی کورعایت دینے کاحامی نہیں ہوں ،احتساب سب کاہوناچاہئے ،بائیسویں ترمیم کی منظوری کے بعدالیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کانیاطریقہ آچکاہے ،نئے طریقہ کارکے تحت45دن کے اندرکمیشن کے ارکان تعیناتی کومکمل کرنی ہے ، حزب اختلاف کے رہنما سید خورشیدشاہ سے بات ہوئی ہے جبکہ وزیر اعظم نے بھی لندن سے آفس کے ذریعے کچھ نام منظور کرکے بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کی سرجری سے پہلے اورسرجری کے بعدبات کی تھی ،میرے ساتھ ملاقات میں وہ سب سے پہلے وزیراعظم کی صحت کے بارے میں پوچھتے ہیں ،سول اورملٹری کے تعلقات اچھے ہیں ، وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے مریم نوازعوام کوسماجی  رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

مزید : قومی