گن کنٹرول کا قانون سخت کرنے کیلئے امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس ارکان کا دھرنا 25گھنٹے بعد ختم

گن کنٹرول کا قانون سخت کرنے کیلئے امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس ...
گن کنٹرول کا قانون سخت کرنے کیلئے امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس ارکان کا دھرنا 25گھنٹے بعد ختم

  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں گن کنٹرول کے قانون کو سخت بنانے کیلئے ایوان نمائندگان(کانگریس) میں دیا گیا دھرنا 25گھنٹے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔ اس دھرنے کو ختم کرتے ہوئے ڈیمو کریٹس ارکان کا کہنا تھا کہ یہ دھرنا عارضی طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔گن کنٹرول کی سخت پالیسی بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دھرنا صدر اوباما کی جماعت ڈیمو کریٹس نے دیا تھا۔ اس کا مقصد ملک میں پہلے سے موجود گن کنٹرول کے قانون کو مزید موثر اور سخت بنانے کیلئے قانون سازی کرنا تھا۔ان 25گھنٹو ں میں ارکان نے 1960کی دہائی کے نغمے گائے۔اس دوران ارکان اس بات پر بھی تبادلہ خیا ل کرتے رہے کہ ملک سے غیر قانونی گنز کا استعمال کیسے روکا جا سکتا ہے۔ارکان نے اس کارروائی کو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا۔یہ دھرنا حال ہی میں اورلینڈو میں فائرنگ کے بدترین واقعہ کے بعد دیا گیا ۔ اس واقعہ کو امریکی تاریخ کا سب سے بدترین واقعہ کہا جاتا ہے۔دوسری طرف اس ایوان کو کنٹرول (اکثریت رکھنے والے)کرنے والے ری پبلکنز نے اس دھرنے کو شوبازی قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف ہیڈ لائنز میں آنے کا ایک بہانہ ہے۔ اس سے پہلے ری پبلکنز نے ایوان کی کارروائی یہ کہہ کر ختم کر دی تھی کہ اب 4جولائی کی چھٹی کے بعد اس بل پر بحث ہوگی۔ ایوان کی کارروائی کو ختم کرنے کیخلاف ڈیمو کریٹس نے دھرنا دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی