تحصیل باڑہ میں ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

تحصیل باڑہ میں ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی،خلاف ورزی پر سخت ...
تحصیل باڑہ میں ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحصیل باڑہ میں ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہیں ،خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائی گی ، کسی کی خوشیاں غم میں تبدیل نہ کریں ،چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں ۔

 خیبر ایجنسی تحصیل باڑہ کے  اے پی اےنے کہا کہ عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ ایک قبیح اور غیر اخلاقی فعل ہے ، جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو تا ہے اور کس کے خوشی کے لحمات غم میں بدلے جاتے ہیں۔ انہوں نے عوام نے مطالبہ کیا کہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی، ہوائی فائرنگ کرنے والے کس قسم کے رعایت کے مستحق نہیں،علاقے کے  سماجی کارکن ہوائی فائرنگ کے خلاف بھر پور کردار ادا کریں،تاکہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

مزید :

FATA -