لاہور میں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر موبائل فون کا نمبر مانگنے پر ٹریفک وارڈن کی پٹائی کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر موبائل فون کا نمبر مانگنے پر ٹریفک وارڈن کی پٹائی کردی۔
تفصیلات کے مطاق یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا جس کے دوران لڑکی نے الزام عائد کیا کہ وارڈن کو نمبر نہ دینے پر اس نے بدتمیزی شروع کردی۔لڑکی کاکہناہے کہ وہ رکشہ میں سفر کر ہی تھی اور وارڈن نے رکشہ روک کر نمبر مانگا ۔جس کے بعد وارڈن کی جانب سے مبینہ طور پر نمبر نہ ملنے پر بدتمیزی کی گئی اور لڑکی نے تھپڑوں کی بارش کر دی جس کے بعد دیگر وارڈنز میدان میں آ ئے اور انہوں نے بچ بچاﺅ کروانے کی کوشش کی ۔ اس واقعے کے بعد سی سی پی او لاہورملک لیاقت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیاہے ۔