آر اوز کیخلاف بیان بازی سے گریز کیا جائے ، سیاستدان عدلیہ کی عزت کریں :چیف جسٹس

آر اوز کیخلاف بیان بازی سے گریز کیا جائے ، سیاستدان عدلیہ کی عزت کریں :چیف ...
آر اوز کیخلاف بیان بازی سے گریز کیا جائے ، سیاستدان عدلیہ کی عزت کریں :چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آر اوز کیخلاف بیان باز ی میں احتیاط برتی جائے ، میں وارننگ دیتا ہوں کے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف غیر ضروری بیان بازی سے گریز کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ ہم غیر جانبدار لوگ ہیں آر او ز کے خلاف بیان بازی میں احتیاط برتی جائے ۔ الیکشن قریب آگئے ہیں ہم کسی قسم کاسیاسی تاثر نہیں دینا چاہتے ۔ سیاستدان بھی عدلیہ کی عزت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کی عزت کی جائے اس لئے میں تنبیہ کر تا ہوں کہ بیان بازی سے گریز کیا جائے ۔سپریم کورٹ نے جتنے از خود نوٹس لئے وہ بنیاد ی حقوق سے متعلق تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوصحت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ جوڈیشل ریفارمز کیلئے بہت کوشش کر رہے ہیں اور کہنا چاہتا ہوں کے میرے ریٹرننگ آفیسر کی عزت کی جائے اور ان کے خلاف غیر ضروری بیان بازی سے گریز کیا جائے ۔ہم نے ریٹرننگ آفیسر ز اس لئے نہیں دیئے کہ ان کے خلاف غیر ضروری بیان بازی استعمال کی جائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -