گڈانی پر ایک ہی خاندان کے17 افراد ڈوب گئے، 4خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں،2بچے تاحال لاپتہ
گڈانی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شپ بریکنگ یارڈ گڈانی کے ساحل پر سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے7 1افراد ڈوب گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق 17 میں سے 11 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا گیا ہے جبکہ ڈوبنے والی چار خواتین کی لاشیں ریسکیور ورکرز نے نکال لیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والی 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 11افراد کو ڈوبنے سے بچالیا گیا جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈوبنے والے دو بچے تاحال لاپتہ ہیں،جن کی سمندر میں تلاش کا کام جاری ہے۔ ڈوبنے والے افراد ایک ہی خاندان کے اور کراچی کے علاقے لیاری لاسی پاڑہ کے رہائشی ہیں جو پکنک منانے گڈانی گئے تھے۔