امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر نے ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں

امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر نے ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں
امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر نے ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے صدر ڈونلڈر ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں۔

جیو نیوز کے مطابقعلی جہانگیر صدیقی نے سفارتی اسناد وائٹ ہاوس آمد کے موقع پر پیش کیں۔اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد 8 مئی کو علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔جس کے بعد 29 مئی کو وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور اگلے روز یعنی 30 مئی کو انہوں نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے عہدے کاچارج سنبھالا۔امریکی صدر کو اسناد پیش کرنے کے بعد وہ پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرسکیں گے۔

مزید : قومی