آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مشتاق احمد یوسفی کی یاد میں تعزیتی اجلاس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ”معروف مزاح نگار ادیب مشتاق احمد یوسفی مزاح نگاری کے شعبہ میں عظیم مرتبے پر فائز تھے ۔انہوں نے معاشرے کے تناﺅ کو کم کرنے کے لیے مزاح کو تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ بنایا ۔ان کا انداز بیاں عام قاری کے دل میں اتر جاتاتھا۔ ان کی وفات سے مزاح نگاری کی صنف میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا“ان خیالات کا اظہار آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے سر پرست اعلٰی زبیر احمد انصاری نے یوسفی صاحب کے تعزیتی اجلاس کے دوران کیا ۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت ممبران کی کثیر تعد اد نے شرکت کی جن میں صدر غلام غوث،ایم ایم علی حافظ محمد زاہد،طاہر درانی،محمد عرفان،کرامت مسیح ،عبدالکریم اعوان ،ناہید نیازی ،عمارہ،مقدس ،فاطمہ،زنیرہ،قرة العین،مہوش احسن سمیت دیگر شامل تھے۔