ماحولیاتی تبدیلیاں اجناس کی پیداوار اور خوراک کیلئے خطرات کا باعث
کراچی (اکنامک رپورٹر) ماحولیاتی تبدیلیاں اجناس کی پیداوار اور خوراک کے معیار کے لئے شدید خطرات کا باعث ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو عوامی صحت کے شعبوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے جرمنی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اجناس کی پیداوار کے ساتھ ساتھ خوراک کے معیار کو بھی سنگین نوعیت کے خطرات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک طرف تو اجناس کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے اور دوسری طرف سبزیوں، پھلوں اور اجناس میں غذائیت بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔
اس سے مستقبل میں عالمی سطح پر فوڈ سکیورٹی اور عوامی صحت کے سنجیدہ نوعیت کے سوالات پیدا ہوسکتے ہیں۔
اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں14.167ملین ڈالر یعنی 32.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔