چین کی پاکستان میں 1.5ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

چین کی پاکستان میں 1.5ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے ابتدائی11 ماہ جولائی تا مئی کے دوران چین کی جانب سے پاکستان میں1.5 ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری( ایف ڈی آئی) کی گئی ہے۔ جاری مالی سال کے دوران ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی میں چین کا حصہ 61 فیصد تک بڑھ گیا۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں کی گئی جس کا حجم 76کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ تعمیرات کے شعبہ میں63 کروڑ20لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مالیات کے شعبہ میں 27 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اورگیس کی تلاش کے شعبہ میں 17کروڑ70لاکھ ڈالرکی ایف ڈی آئی کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -