زائیامی کاایئر لنک کو دوسرا ڈسٹری بیوٹر بننے پر خوش آمدید

زائیامی کاایئر لنک کو دوسرا ڈسٹری بیوٹر بننے پر خوش آمدید

لاہور( پ ر)عالمی ٹیکنالوجی لیڈرXiaomi نے ایئر لنک کمیونیکیشن کو پاکستان میں اپنا دوسرا ڈسٹری بیوٹر بننے پر خوش آمدید کہا ہے۔ ارزاں نرخوں پر حیران کن مصنوعات کی وسیع رینج میں مشہور کمپنی Xiaomi ملک بھر میں وسیع صارف گروپ تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہے تاکہ صارفین جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ Xiaomi سمارٹ فونز اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) پلیٹ فارم کے ذریعے منسلک سمارٹ ہارڈ ویئر فراہم کرنے والی ایک انٹرنیٹ کمپنی ہے۔ یہ اپنی یا اپنے ایکو سسٹم میں شراکت داروں کے تعاون سے تیار کردہ ہارڈ ویئر مصنوعات کی وسیع رینج پیش کرتی ہے۔ Xiaomi کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لی جن اور دیگر سات شریک بانی افراد نے ’’جدت ہر ایک کے لئے‘‘ کے وژن کے ساتھ 2010ء میں کمپنی کا آغاز کیا۔ اس نے ایک منفرد کاروباری ماڈل کی ابتداء کی، انٹرنیٹ تھنکنگ کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جس نے کارکردگی کی اعلیٰ سطح کو یقینی بنایا لہذا یہ جدید ترین ٹیکنالوجی، قابل رسائی جدید خدمات کی دستیابی اور ارزاں قیمتوں کے ساتھ حیران کن مصنوعات تیار کر سکتی ہے۔ Xiaomi کے کنٹری ہیڈ جیک یونگ نے اس موقع پر کہا کہ اپنے صارفین اور برانڈ کے مابین مضبوط تعلق کے قیام کے سفر میںXiaomi اور ایئر لنک کے مابین شراکت داری ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر لنک کمیونیکیشن بین الاقوامی موجودگی کے ساتھ معروف سروس پروائیڈر ہے۔ اس کی خصوصی خدمات میں سمارٹ فون کی ڈسٹری بیوشن اور کنزیومر الیکٹرانکس شامل ہیں۔ ایئر لنک کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر ایچ پراچہ نے کہا کہ ہم نچلے اور اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھنے والے دونوں صارفین تک رسائی پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیشہ بہتر قیمتوں پر گارنٹی شدہ مصنوعات فراہم کر رہے ہیں۔ ایئر لنک جدید ترین سیلز ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ نہ صرف برانڈز کی مارکیٹنگ کو تبدیل کیا جاسکے بلکہ وہ خود اپنی تعریف کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لنک کمیونیکیشن کا مقصد ترجیحی بنیادوں پر صارفین کی ضرورت کے مطابق بعد از فروخت خدمات کی فراہمی ہے۔ یہ خدمات ہمارے صارفین کے ساتھ تعلق کو پروان چڑھانے میں مدد فراہم کریں گی۔

مزید : کامرس