ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ریونیو بہتر ،خسارہ کم ہوگا، پیا ف

ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ریونیو بہتر ،خسارہ کم ہوگا، پیا ف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف ) نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ اس سکیم کی مدت میں توسیع کی جائے۔ اس سکیم کی مدت میں8 توسیع اس مزید کامیاب بنانے میں مدد دے گی ۔ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے صنعتی وتجارتی پھیلاؤ میں اضافہ اور معیشت مستحکم ہو گی جبکہ حکومت کی آمدنی میں 50 ارب تک کا اضافہ ہو گا اور اس کے اثرات دوسرے شعبوں تک بھی منتقل ہوں گے۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم معیشت پر سے دباؤ ختم کرے گی اور تاجر بھی اپنے اثاثہ جات قانونی بنا سکیں گے۔ گزشستہ روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخِ ، وائس چیئر مین پیاف تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ حکومت نے فائلرز اور نان فائلرز دونوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے بہترین پیکج دیا ہے چونکہ غیر ملکی قرضوں پر زیادہ عرصے تک انحصار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔ امھوں نے بزنس کمیونٹی سے کہا ہے کہ حکومتی رعایت سے استفادہ کر کے خود کو ٹیکس نیٹ میں شامل کروائیں اور محب وطن کا ثبوت دیں تاکہ جو لوگ بر وقت ٹیکس ادا کرتے ہیں ان کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔وائس چیئرمین شاہزیب اکرم نے کہا کہ اس سکیم سے ملک کا ریونیو بہتر خسارہ کم جبکہ ادائیگیوں کا توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو جائیں گے اور اسکے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا جو کہ ٹیکس دہندگان کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ یہ سکیم ملکی و غیر ملکی پاکستانیوں کے لئے سنہری موقع ہے۔

مزید :

کامرس -