زونگ4جی اورکریم کی صارفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پارٹنر شپ

زونگ4جی اورکریم کی صارفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پارٹنر شپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے نمبر1ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4G نے سفر کرنے کی خطے کی بہترین سروس Careem کے ساتھ پارٹنر شپ کر لی ہے جس کی بدولت صارفین کو اضافی سہولیات میسر ہوں گی۔ اب زونگ4G کے صارفین پہلی مرتبہ کریم ایپ استعمال کرتے ہوئے بذریعہ''ZONGFREE'' کوڈ اپنی پہلی رائیڈ بالکل مفت حاصل کر سکیں گے۔جبکہ پہلے سے یہ ایپ استعمال کر نے والے صارفین پروموشنل کوڈ ''ZONG4G'' کے ذریعے اگلی 6 رائیڈز پر 20 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ آفر زونگ کے ان تمام صارفین کیلئے لاگو ہے جو 0310 سے0317 تک کے نمبرز استعمال کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ زونگ 4G اپنی تیز ترین 4G سروسز کی بدولت اپنے صارفین کی ٹیلی کام کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے اور چاہتا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔اسی تناظر میں زونگ4G وقتاً فوقتاًمتعدد بڑی کمپنیوں کے ساتھ پارٹنر شپ قائم کرتا رہتا ہے۔Careem پاکستان سے ساتھ پارٹنر شپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔اس موقع پر Careem پاکستان کی جنرل مینجر نارتھ سعدیہ خرم کا کہنا تھا کہ ہمیں زونگ4G کے ساتھ پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، اس سے صارفین کو متعدد نئی اور پر کشش سروسز میسر ہوں گی۔زونگ4G بلاشبہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے میدان میں سب سے آگے ہے جو ملک بھر میں جدید ترین 4G سروسز فراہم کر رہا ہے۔
ہم پر امید ہیں کہ اس پارٹنر شپ سے صارفین کیلئے سفر کی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید :

کامرس -