پاکستانی تاجروں کو مونٹریال اور ٹورنٹو میں منعقد ہونے والی نمائش کیلئے شرکت کی دعوت

پاکستانی تاجروں کو مونٹریال اور ٹورنٹو میں منعقد ہونے والی نمائش کیلئے شرکت ...

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کینڈا بزنس چیمبر کے صدر شفقت بشیر نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید سے ملاقات کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں سنگل کنٹری نمائش ٹورنٹو اور مونٹریال میں منعقد ہورہی ہے جس میں ساڑھے چھ سو سے زائد سٹالز ہونگے، پاکستانی تاجروں کو اس میں حصہ لینا چاہیے، اس سے انہیں بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ رابطے بڑھانے کا موقع ملے گا۔ خواجہ خاور رشید نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا کہ وہ مونٹریال اور ٹورنٹومیں منعقد ہونے والی نمائش میں حصہ لیں جس سے ان کے بیرونی تاجروں کے ساتھ روابط مستحکم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مستحکم کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید : کامرس