انٹر بینک:ڈالر کی قدر میں کمی،121.62روپے کا ہوگیا

انٹر بینک:ڈالر کی قدر میں کمی،121.62روپے کا ہوگیا

کراچی (اکنامک رپورٹر )انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ ڈالراورپاؤنڈکے سامنے ڈٹا رہا تاہم یورو کی قد رمیں کمی ریکارڈ کی گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر11پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید121.63روپے سے کم ہوکر 121.46 روپے اورفروخت 121.73روپے سے کم ہوکر 121.62روپے ہو گئی ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 123.75روپے اور فروخت 124.30روپے پر برقرار رہی ، رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں75پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 141.75 روپے سے کم ہو کر140.50رپے اور فروخت 143.25 روپے سے کم ہو کر142.50روپے ہو گئی جبکہ پاؤنڈ 163روپے پربرقرار رہا۔

مزید : کامرس