کوتھم پاکستان،دبئی اورسوٹزرلینڈکامعاہدہ

کوتھم پاکستان،دبئی اورسوٹزرلینڈکامعاہدہ

لاہور( پ ر)کوتھم پاکستان ،دبئی اوربزنس اینڈ ہوٹل مینجمنٹ سکول (بی ایچ ایم ایس) سوٹزرلینڈکے درمیان کوتھم کے نئے گریجوایٹس اور پوسٹ گریجوایٹس کے لیے نئی راہیں کھولنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ احمد شفیق ،سی ای او کوتھم پاکستان/دبئی اور جناب چارلس ہینز ہیڈ آف پراجیکٹ ڈویلپمنٹ،(بی ایچ ایم ایس )نے کوتھم ہیڈ آفس لاہور میں یادداشت پردستخط کیے۔ یادداشت دونوں اداروں کے اشتراک سے نئے مواقعوں کے حصول کی وجہ بنے گی بشمول انوویٹو سٹوڈنٹ پاتھ ویز کی تخلیق، ہاسپٹیلٹی اینڈٹورازم مینجمنٹ پر خاص توجہ، جوائنٹ گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کی ترقی کے لیے مواقعوں کا حصول اور اس کے علاوہ معلومات یا ڈیٹا شیئرنگ وغیرہ ۔ احمد شفیق کا کہنا تھا کہ ’’کوتھم ،بی ایچ ایم ایس کے ساتھ ایک نئے تعلیمی اشتراک پر خوشی محسوس کررہا ہے‘‘۔ اس موقع پر انہوں نے مزیڈ کہا کہ ’’ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ طلبہ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا اور اس اشتراک سے طلبہ بہترین کالج اور یونیورسٹی کی تعلیم سے استفادہ کرسکیں گے‘‘۔

چارلس ہینز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’’بی ایچ ایم ایس، کوتھم کے ساتھ اس اشتراک پر فخر محسوس کرتا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ’’ایک ساتھ کام کرنے سے طلبہ کو ایک مکمل تعلیمی تجربہ حاصل ہوگا جو انہیں عملی تجربات، تنقیدی سوچ بچار اور علم حاصل کرنے کا موقع ملے گا جو آج کے ایمپلائرز کی ڈیمانڈ ہے‘‘۔

مزید : کامرس