فیفا ورلڈ کپ میں احمدرضا ٹاس کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
ماسکو(نیٹ نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے کھیلے گئے برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ میں پاکستانی نوجوان احمد رضا نے ٹاس کیا۔ عالمی مقابلوں کے لیے گروپ ای میں شامل برازیل اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔15سالہ نوجوان احمد رضا کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جنہیں عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔مشروبات بنانے والی نجی کمپنی کے تعاون سے احمد رضا روس پہنچے ہیں جن کے والد شبیر احمد سیالکوٹ میں فٹبال بنانے کا کام کرتے ہیں۔
اور ان کا خاندان یہ کام گزشتہ کئی دہائیوں سے کر رہا ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر صارفین پاکستانی نوجوان کا نام ٹاس کے لیے آنے پر احمد رضا کو مبارکباد کے پیغامات دینے کے علاوہ انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔